آج میری نظر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پر پڑی جس میں ایک چائنیز عورت اپنے بچے کے ساتھ پارکنگ میں سے گزر رہی تھی ۔
اس کے ساتھ اس کا چار سالہ بچہ اس کے آگے آگے پارکنگ میں ٖ فٹبال کے ساتھ کھیلتے ہوئے چل رہا تھا ۔ اچانک اس کا بیٹا ایک کار کے پاس رکا ۔ کار کے دروازے کے پاس ایک پرس کھلا پڑا تھا جس میں کرنسی نوٹ پڑے تھے ۔ لڑکے نے پرس اٹھا کر گاڑی کے اوپر رکھ کر اس کو اپنے سویٹر سے ڈھانپ کر چل دیا۔ اس پر اس کی ماں نے اسے شاباش دی۔
جبکہ ہمارے ہاں ٹک ٹاک یا سوشل میڈیا دیکھ لیں ہم اسلحے کی نمائش ہیرا پھیری اور مذاق کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہم صرف ایک مزاحیہ قوم ہیں جن کو مذاق کے علاوہ کچھ سوجھتا نہیں ہے۔