مختصر تحریریں






میں الیكشن نہ جیتوں تو دھاندلی میری مرضی سے سیاسی حالات نہ طے ہوں تو

 دشمنی یہ ہے ہماری سیاست كا منشور اور اسی منشور كے تحت ہمارے سیاست 

دان كھیل كھیل رہے ہیں اور نہ جانے كب تك كھیلتے رہیں گے 

محمد نواز جنجوعہ جامی



تمام قومی و صوبائی اسمبلی كے اراكین محب وطن اور عوام 

دوست ہونے كا ثبوت دیں اور بینرز اور پوسٹرز پر كھربوں 

پیسہ لگانے كی بجائے قوم كے لیے اسی پیسے سے مذید بجلی 

گھر لگوا دیں 

محمد نواز جنجوعہ جامی




یورپی ممالك میں سیاستدان سر عام شراب پیتے ہیں لیكن اپنے عوام سے دھوكا

 نہیں كرتے ترقی نظر آتی ہے جبكہ ہمارے ممالك میں شراب چھپ كر پیتے ہیں

 اور دھوكا سر عام كرتے ہیں ترقی نظر نہیں آتی
 
محمد نواز جنجوعہ جامی


پاكستان میں عوام كی طرف سے سیاست دانوں كی جدی پشتی


 بیعت اور ساری عمر كی مریدی جمہوریت كی راہ میں بڑی 


ركاوٹ ہے اگر عوام مریدی چھوڑ دیں تو یہ جدی پشتی سیاسی 


پیر اپنی موت آپ مر جائیں گے یا كلمہ پڑھ لیں گے 




محمد نواز جنجوعہ جامی


جس ملك كے ممبران پارلیمنٹ قانون بنانے كی بجائے گلیاں اور 

نالیاں بنائیں ان كی ڈگریاں جعلی نہ ہوں تو كیا ہوں جب تك 

ہمارے ملك میں پڑھے لكھے لوگ پارلیمنٹ میں نہیں پنہچیں گے 

ہمارے ملك میں گلیوں اور نالیوں كی بھر مار ہو جائے گی اور 

اسمبلی میں صرف ماہر گلیات اور نالیات ہی بیٹھیں گے اور یہ 

ماہرین ووٹ لینے كے لیے گلیاں توڑتے اور بناتے رہیں گے 

محمد نواز جنجوعہ جامی


پاكستان كی قومی اسمبلی پانچ سال پورے كرنے جا رہی ہے 

اور ہمیں ایسے لگ رہا ہے جیسے ہم كوئی ٹیسٹ میچ دیكھ 

رہے ہیں كیونكہ اس سے پہلے ہمیں صرف ون ڈے یا ٹی 

ٹونٹی ہی دیكھنے كو ملا    اس بات پہ حیرت ہے كہ ابھی تك 

یہ معلوم نہیں ہو سكا كہ موجودہ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ اور 

باؤلنگ كس نے كی     اگلا سیاسی میچ كھیلنے كے لیے كئی 

سیاسی ٹیمیں میدان میں اتر چكی ہیں اور ہر ٹیم اپنے كپتان 

كے پیچھے آمین كہنے كے لیے پہلے سے ہی ہاتھ اٹھائے  

بے چین كھڑی ہے    ہر سیاسی ٹیم میچ جیتنے كے لیے پیسہ 

پانی كی طرح بہا رہی ہے   


سیاسی پارٹیوں كے شائیقین  سیاسی میچ دیكھنے كے لیے 

بے چین ہیں وہ میچ جس كا كوئی بھی كھلاڑی میرٹ پر نہیں 

بلكہ رشتہ داری یا وابستگی سے سیلیكٹ ہوتا ہے . وہ سیاسی 

تماشائی ووٹر جس كے بیٹے كو میرٹ كی سولی چڑھا كر 

رشوت بٹوری جاتی ہے وہی ووٹر رشوت  ٹیكس اور قومی 

خزانہ لوٹنے والے كو بغیر میرٹ ووٹ دے كر سیلیكٹ كرتا ہے


كیا ایسا نہیں ہو سكتا كہ اب ہر تماشائی ہر كھلاڑی سے 

پوچھے كہ اگر ملك كے خزانےمیں پیسہ نہیں ہے اور ملك 

غریبی كی طرف گامزن ہے تو آپ كیسے امیر سے امیر تر ہو 

گئے

محمد نواز جنجوعہ جامی




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں