پانی و بجلی كے افسران نے اپنے ہیڈ آفس كے لیے حكومت سے چاند پر دفتر بنانے كی تجویز دی ہے تاكہ عوامی رد عمل اور توڑ پھوڑ سے بچا جا سكے لیكن اعلی افسران كو شائد یہ معلوم نہیں كہ اگر حكومت كے پاس پیسہ ہو تا تو وہ چاند پر دفتر كی بجائے بجلی بنانا نہ شروع كر دیں لہذا اس تجویز كو اكژیتی مخالفت كے ساتھ رد كر دیا گیا اس سلسلے میں جب حكومت سے رابطہ كیا گیا تو حكومتی عہدے دار نے فرمایا چونكہ ہمارے عوام كی اكژیت غریب ہے اور وہ گیس بجلی كا بل ادا نہیں كر سكتے اس لیے حكومت نے فیصلہ كیا ہے كہ بجل پیدا ہی نہ كی جائے حكومت نے عوام كو تجویز دی ہے كہ جو لوگ گھروں میں چولہا نہیں جلا سكتے وہ بازار سے كھانا خرید كر كھائیں اور گھر كی مالی حالت بہتر كرنے كے لیے گھر سے بلب ٹیوب لائٹس وائیرنگ كا سامان گیس كے پائپ وغیرہ بیچ دیں مذید اخراجات كم كرنے كے لیے كھلے آسمان تلے سوئیں مہنگی جان لیوا ادویات اور آلودہ پانی سے بچنے كے لیے پہاڑوں كی جانب ہجرت كریں یا اسلام آباد كی طرف لانگ مارچ كریں تاكہ ہم یہاں سے بھاگیں كیونكہ ہم ایسے جانے والے نہیں ہیں اور اگر ہم جمہوری طریقے سے گئے تو ہمارے ہی بھائی آ جائیں گے خدا كی قسم ہم محب وطن ہیں لیكن ہمیں ڈنڈے كی ضرورت ہے كچھ كرو ورنہ ہم جانے والے نہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں